صحافی مطیع اللہ جان کے اغوا کی مذمت کرتے ہیں، اے این پی

کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں معروف تجزیہ کار و سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے دن دیہاڑے اغواکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ مغوی صحافی کو فوری طو رپر بحفاظت بازیاب کرایا جائے اگر ان کے خلاف کوئی الزام ہے تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے صحافت اور جمہوریت کا آپس میں انتہائی گہرا تعلق ہے آزاد میڈیا کے لئے عوامی نیشنل پارٹی اور ملک کی دیگر مترقی جمہوری سیاسی جماعتوں نے انتہائی فعال کردار اور تاریخی قربانیاں دی ہیں بنیادی انسانی اور آئینی حقوق پر کوئی قدغن عوامی نیشنل پارٹی کے لئے قابل قبول نہیں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی دفتر باچاخان مرکز سے جاری ہونے والے بیان میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے دن دیہاڑے سینئر صحافی اور تجزیہ کار مطیع اللہ جان کے اغواکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کسی کوبھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں اس طرح کے واقعات ناقابل برداشت ہیں ملک میں اگر آج لولی لنگڑی جمہوریت ہے تو اس میں ازادمیڈیا کا بھی انتہائی اہم کردار رہا ہے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی سمیت دیگر حقیقی سیاسی جماعتوں نے ملک میں جمہوریت کے فروغ و استحکام کے لئے فعال جدوجہد کی اور اس راہ میں تاریخی قربانیاں دی ہیں ہم نے ہمیشہ ملک میں ازاد میڈیا کی حمایت کی ہے میڈیا معاشرے کا آئینہ ہے جس میں وہی کچھ دکھائی دیتا ہے جو ہمارے ارد گرد رونما ہوتا ہے اس لئے معاشرے کے تمام طبقات کو ملک میں جمہوریت کے فروغ وا ستحکام اور میڈیا کی آزادی کے لئے اپنا فعال کردار ادا کرنا چاہئے آئین ہر شہری کو اظہار رائے اور تحریر و تقریر کی آزادی دیتا ہے ہمیں کسی بھی صورت انسانی اور آئینی حقوق پر قدغن برداشت نہیں بیان میں صحافتی برادری اور مطیع اللہ جان کے اہلخانہ سے یکجہتی کااظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ عوامی نیشنل پارٹی دکھ درد اور کرب کی اس صورتحال سے ہو کر گزری ہے اور ہمیں سب سے بڑھ کر اسکا احساس ہے بیان میں مغوی صحافی مطیع اللہ جان کی فوری اور بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیاگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں