مطیع اللہ جان کا اغواء صرف میڈیا کی آزادی اور جمہوریت پر نہیں بلکہ ہم سب پر حملہ ہے،بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی نے سینئر صحافی مطیع اللہ جان کے مبینہ اغواء کی مذمت کرتے ہوئے انکی فوری بازیابی کا مطالبہکیاہے۔پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں مطیع اللہ جان کے اغوا کی خبروں پر تشویش ہے،مطیع اللہ جان کا اغواء صرف میڈیا کی آزادی اور جمہوریت پر نہیں بلکہ ہم سب پر حملہ ہے،آج مطیع اللہ جان اٹھائے گئے ہیں، کل ان کی جگہ آپ یا میں بھی ہوسکتے ہیں۔منگل کو پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ اسلام آباد میں مطیع اللہ جان کے اغوا کی خبروں پر مجھے تشویش ہے،سلیکٹڈ حکومت مطیع اللہ جان کی بحفاظت فوری واپسی کو یقینی بنائے،مطیع اللہ جان کا اغواء صرف میڈیا کی آزادی اور جمہوریت پر نہیں بلکہ ہم سب پر ایک حملہ ہے،آج مطیع اللہ جان اٹھائے گئے ہیں، کل ان کی جگہ آپ یا میں بھی ہوسکتے ہیں۔دوسری جانب پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سیدنیئر بخاری نے صحافی مطیع اللہ جان کی فوری بازیابی کا مطالبہ کر دیا اور کہا کہ صحافی مطیع اللہ جان کا مبینہ اغوا آزادی اظہار رائے کا گلا گھونٹنے کے مترادف ہے،وزیراعظم ہاوس سے کچھ فاصلے پر دن دہہاڑے ایک سینئر صحافی کا مبینہ اغوا افسوسناک ہے،مطیع اللہ جان غیرجانبدار تجزیہ کار اور سچ کو اجاگر کرنے والے صحافی ہیں، آزادی صحافت پر قدغنیں لگانے والی پی ٹی آئی حکومت مت بھولے خود میڈیا کی پیداوار ہے، میر شکیل الرحمان بغیر جرم ثابت ہوئے کے جیل میں ہیں، صحافیوں کو بے روزگار کرنے والی حکومت مبینہ طور پر لاپتہ کرکے سچ کی آوازیں بند کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں