خضدار، بازاراورہم شاہراہوں پر اندھیرے کا راج، اسٹریٹ لائیٹس خراب ہونے سے چوری اورڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ

خضدار(بیورورپورٹ) خضدار شہر کےبازار اورسڑکیں اندھیروں میں ڈوب چکے ہیِں اسٹریٹ لائٹس بند ہےکارپوریشن کو بارہاآگاہ کرنے کے باوجود بھی شہر کے مین سڑکوں اوربازار میں اسٹریٹ لائٹس بل کی عدم ادائیگی کی وجہ سے بندہے واپڈا کو بل کی ادائیگی نہ کرنے کی وجہ سے اسٹریٹ بند کردیا ہے تاجراورعام عوام ڈاکوؤں کے ہاتھوں لوٹنے پر مجبور ہوچکے ہیں سڑکوں کے اندھیروں کی وجہ سے چوری اورڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوچکاہے ان خیالات کا اظہار خضدار کے عوامی وسیاسی حلقوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا خضدار کےتمام سڑکوں کی اسٹریت لائٹس بند ہے ایم سی کے ذمہ داران اورمتعقلہ ڈیپارٹمنٹ کی نااہلی کے باعث رات بھر شہر میں اندھیرارہتاہے واپڈاحکام کاکہنا ہے بل کی ادائیگی نہ کرنے کی وجہ سے شہر کے اسٹریٹ لائٹس بند کردی ہے ماضی میں خضدار شہر میں ایک ساتھ اتنی اسٹریٹ لائٹس کبھی بند نہیں ہوئے ہیں جن اہم سڑکوں کی اسٹریٹ لائٹس بند ہے ان میں کمشنری روڈ, چمروک ٹو چاندی چوک, آزادی چوک, ہسپتال روڈ, گزگی چوک ٹوارباب کمپلیکس, اورجھالاوان کمپلیکس سمیت دیگرسڑکیں شامل ہے۔ شہر میں کئی شاہراہوں کی اسٹریٹ لائٹس بند مکینوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتاہے جبکہ شہرکے مختلف سڑکیں اورگلیاں اندھیروں میں ڈوب گیا ہے عید کی شاپنگ کیلئے آنے والے لوگ اورخاص کر خواتین اندھیرے کی وجہ سے سخت خوف اور ڈر محسوس کررہی ہے بعض اوقات چور ڈاکوؤں تاریکی کا فائدہ اٹھاکر لوگوں کو لوٹتے ہیں عوام کی جانب سے بلدیاتی نمائندوں اورآفیسران کو شہر کی اسٹریٹ لائٹس کے متعقلہ شکایات درج کرائی ہے مگر ابھی تک کوئی خاطرخواہ اقدامات نہیں اٹھائی گئی ہے اور خضدارشہربدستور اندھیرے میں ڈوباہواہے عوامی حلقوں وسیاسی نے کمشنرقلات ڈویژن نعیم خان بازئی, ڈپٹی کمشنر خضدار عارف خان زرکون ودیگر حکام سے مطالبہ کیاہے کہ خضدارشہر کےبند اسٹریٹ لائٹس کوبحال کرکے عوام میں شدید پائی جانے والی بے چینی کو دور کیا جائے اورشہر کی خوبصورتی اور بہترین رونق کو دوبارہ بحال کرنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں