وفاق نے بلوچستان کے ترقیاتی بجٹ کیلئے 281 ارب روپے مختص کردیے

اسلام آباد،کوئٹہ(یو این اے ) مالی سال 2024- 25 کے بجٹ میں وفاق اور صوبوں کے ترقیاتی بجٹ کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔اگلے مالی سال وفاق اور صوبے ملکر ترقیاتی منصوبوں پر 3792 ارب روپے خرچ کریں گے، رواں مالی سال کے مقابلے میں مجموعی قومی ترقیاتی بجٹ میں 1012 ارب روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔وفاقی پی ایس ڈی پی 550 ارب اضافے کے ساتھ 1500 ارب روپے مقرر کیے جائیں گے جبکہ چاروں صوبوں کا سالانہ ترقیاتی پلان 462 ارب روپے اضافے سے 2095ارب روپے ہو گیا ہے سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق سندھ ترقیاتی منصوبوں پر سب سے زیادہ 764 ارب روپے خرچ کرے گا جبکہ پنجاب نے 700 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مقرر کیا ہے۔ خیبرپختونخوا نے 351 ارب اور بلوچستان نے 281 ارب روپے ترقیاتی بجٹ کے لیے مختص کیے ہیں۔دستاویزات کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے 12 ہزار 970 ارب روپے ایف بی آر ہدف مقرر کیا گیا ہے یعنی ایف بی آر کو اگلے مالی سال 3720 ارب روپے زائد ریونیو اکٹھا کرنا ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں