گڈانی ساحل پر تین افراد پہاڑ سے پھسل کر ڈوب گئے دو کو بچالیا گیا ایک کی تلاش جاری
گڈانی (نمائندہ انتخاب) گڈانی کے ساحل پر پکنک کے غرض سے آنے والے تین افراد پہاڑ سے پھسل کر ڈوب گئے دو کو بچالیا گیا ایک کی تلاش جاری تفصیلات کے مطابق حب سے گڈانی پکنک منانے کے غرض سے گڈانی آنے تین افراد جن میں 25 سالہ محمد حسین والد گل بہار۔ 24 سالہ ثنا اللہ والد حبیب اللہ اور ظہور احمد ڈوب گئے گڈانی پولیس کے مطابق ڈوبنے والے افراد پہاڑ پر تصاویر بنا رہے تھے کہ پاؤں پھسل کر سمندر میں گر گئے جن میں دو کو میونسپل کمیٹی گڈانی کے لائف گارڈز نے بچالیا جبکہ ظہور احمد کی تلاش جاری ہے ڈوبنے والے افراد کو آر ایچ سی شیخ آباد اسپتال میں انچارج ڈاکٹر اقبال نے طبی امداد کے فارغ کردیا گیا جبکہ ظہور احمد کی تلاش جاری ہے گڈانی پولیس کے مطابق ڈوبنے والے افراد کا تعلق حب سے جبکہ ظہور احمد اوستہ محمد کا رہائشی ہے جو حب میں ایک شادی میں شرکت کے غرض سے آیا ہوا تھا ڈوبنے والے شخص کی تلاش جاری ہے