پنجگور، چیدگی بارڈر کی بندش سے ہزاروں افراد کا روزگار متاثر

پنجگور (نمائندہ انتخاب) پنجگور چیدگی بارڈر کی بندش سے ہزاروں افراد کا روزگار متاثر زمیاد اور دیگر چھوٹی گاڑیوں سے وابستہ افراد کو روزگار کے لالے پڑگئے حکومت سے فیصلہ واپس لینے کی اپیل کردیا تفصیلات کے مطابق پنجگور سے متصل چیدگی بارڈر میں چھوٹی گاڑیوں کے کاروبار کی بندش سے ہزاروں افراد بیروزگار ہوگئے نکر گر سوراپ کلگ اور دیگر سرحدی علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے حکومت سے فیصلہ پر نظرثانی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ سرحدی علاقوں کے لیے روزگار کا واحد زریعہ ایرانی بارڈر ہے جہاں لوگ تیل اور دیگر چھوٹے اشیاء کا کاروبار کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں اگر یہ واحد زریعہ بند ہوگیا تو لوگ بھوکے مریں گے انہوں نے مطالبہ کیا کہ چیدگی بارڈر سے لوگوں کو روزگار کرنے دیا جائے تاکہ وہ اپنے بچوں کا پیٹ پال سکیں Qadir

اپنا تبصرہ بھیجیں