پشین، دو مغوی بچے بازیاب، 2ملزمان گرفتار

پشین: پشین اورزیارت لیویز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 2مغوی بچوں کو بازیاب کرکے2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق 13جولائی کونامعلوم افراد نے زیارت سے دو کمسن بچے قاہر اور عبدالخالق کو اغواء کیا گیا تھا واقعے کیخلاف زیارت میں رپورٹ بھی درج کی گئی تھی بدھ کی شام زیارت اور پشین لیویز نے مشترکہ کارروائی کرتے پشین کے علاقے کلی تورہ شاہ سے دونوں مغوی بچوں کو بازیاب کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ بازیاب ہونیوالے بچوں کے والد جلات خان نے بتایا کہ 13جولائی کو تین افراد محمد عیسیٰ،صالح اور ساگئی نے انہیں باندھ کر بچوں کو اپنے ساتھ لے گئے انہوں نے الزام لگایا کہ ملزمان کے پاس دو گاڑیاں تھی جن میں گرفتار دو ملزمان سمیت آٹھ افراد سوار تھے ملزمان مجھ سے تاوان کا مطالبہ بھی کرتے تھے۔بچوں کے والد جلات خان نے مغوی بچوں کی بازیابی پر ڈپٹی کمشنر پشین قائم لاشاری انکی ٹیم اور ڈپٹی کمشنر زیارت مہراللہ بادینی اسسٹنٹ کمشنر لیاقت علی کاکڑ نائب تحصیلدار زیارت ہدایت اللہ کاکڑ اور منیر احمد کا شکریہ ادا کیا۔واقعے سے متعلق ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری کا کہنا تھا کہ لیویز فورس جرائم پر قابو پانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمنٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ملزم چاہئے جتنا بھی چالاق کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے انہوں نے کامیاب کارروائی پر پشین اور زیارت لیویز کو خراج تحسین پیش کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں