گریشہ میں تعلیمی پسماندگی کاذمہ دار کون ہے

تحریر؛حبیب اللہ
گریشہ ضلع خضدار کی ایک پسماندہ سب تحصیل ہے جوکہ تمام بنیادی ضروریات زندگی سے یکسر محروم ہے تعلیم،علاج ومعالجہ،پینے کے صاف پانی،روڑ،روزگار، بجلی اس اکیسویں صدی میں لوگ کسمپرسی کی زندگی گزار نے پر مجبور ہیں نام نہاد قوم پرستوں اور منتخب نمائندوں کی بدنیتی کی وجہ سے علاقے کے لوگوں کی پریشانیاں روز بروز بڑھتی جا رہی ہیں علاقے کے کئی دیہاتوں میں ابھی تک پرائمری اسکول نہیں ہے وہاں کے بچے بکریاں چرانے پر مجبور ہیں اس بے یارومدد گار علاقہ آخر کب تک ناانصافی کا شکار ہوتا رہے گا ایم پی اے خضدار یونس عزیز زہری، ایم این اے سردار اختر جان،گورنر بلوچستان،چیف سیکرٹری،صوبائی محتسب،چیف جسٹس بلوچستان،کمشنر قلات اور ڈپٹی کمشنر خضدار سے اپیل کرتے ہیں کہ سب تحصیل گریشہ کے حالت راز پر توجہ فرمائیں

اپنا تبصرہ بھیجیں