نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے تحت 60لاکھ سے کم لاگت کے گھروں کیلئے سبسڈی

اسلام آباد:کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تحت ساٹھ لاکھ روپے سے کم لاگت کے گھروں کی تعمیر کیلئے شرح سود پر سبسڈی کی منظوری دے دی۔ بدھ کو کمیٹی کا اجلاس مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی صدارت میں اسلام آباد میں ہوا۔نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے تجویز کے تحت بینک سے قرضے کے سلسلے میں دس سال کیلئے مارک اپ پر سبسڈی دی جائے گی، گھروں کی تعمیر کلئے پانچ مرلے تک مارک اپ ریٹ پہلے پانچ سال کیلئے پانچ فیصد اور اگلے پانچ سال کیلئے سات فیصد ہوگا اسی طرح دس مرلے کے گھروں کی تعمیر کے سلسلے میں پہلے پانچ سال کیلئے مارک اپ کی شرح سات فیصد اور اگلے پانچ سال کیلئے نو فیصد ہوگی۔اجلاس میں پاک فوج کیلئے رقم کی ادئیگی کے بعد پاسکو ذخائر میں سے ایک لاکھ پچاس ہزار ٹن گندم کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔کمیٹی نے تمباکو کی فصل کی امدادی قیمت مقرر کرنے کی بھی منظوری دیدی کمیٹی نے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے شراکت داروں کو موبائل ایپ، ڈیٹا انیلیسز اور ماڈلنگ سسٹمز کی فراہمی کے سلسلے میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کیلئے چار کروڑ اٹھارہ لاکھ روپے کی منظوری دی۔ اجلاس میں بلوچستان منرل ایکسپلوریشن کمپنی کی قیام کی بھی منظوری دی گئی۔ وفاقی حکومت کمپنی کے قیام کیلئے بلوچستان حکومت کو مالیاتی اور تکنیکی معاونت فراہم کریگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں