نجی سکولوں کی مالی اعانت کیلئے خصوصی پروگرام بنائیں گے،شفقت محمود

کوئٹہ: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے رکن قومی اسمبلی مولوی کمال الدین کی سربراہی میں مرکزی صدر پرائیویٹ اسکولز نیٹ ورک ڈاکٹر افضل بابرصوبائی صدر آل بلوچستان پروگریسو پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن اور صوبائی صدر اقراء پروگرویسو اسکول ایسوسی ایشن بلوچستان محمد نواز پندرانی حافظ نعمت اللہ خان کاکڑ نے ملاقات کی اور پرائیویٹ سکولز پاکستان کہ درپیش مسائل پیش کئے۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود صاحب نے یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان بھر کے کم آمدنی والے نجی تعلیمی ادارے جن مسائل کے شکار ہیں حکومت وقت ان کی مالی مدد بھی کرنا چاہتی ہے اور اور مکمل طور پر ان مسائل سے آگاہ بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ نجی شعبہ تعلیم نے پاکستان میں شرح خواندگی بڑھانے کے حوالے سے اپنا ایک اہم کردار ادا کیا ہے لہذا ہم نجی تعلیمی اداروں کی مشکلات کو کم کرنا چاہتے ہیں اسی لیے حکومت نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو مالی اعانت کا پروگرام بنانے کابھی کہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بورڈز نے جو شیڈول رجسٹریشن کا جاری کیا ہے اور میٹرک کے نتائج کے بعد طلباء کو مارک شیٹس وصول کرنے اور کالجز میں داخلے کے لیے لیے جن دستاویزات کی درسگاہوں سے ضرورت ہے اس کو کو حاصل کرنے کی اجازت دینے کا پروگرام ہم نے بنا لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں