این سی او سی کا کوئٹہ میں اجلاس مویشی منڈیوں اور نماز عید کے اجتماعات کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا

کوئٹہ: وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈوپلمنٹ اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے آئندہ دو ہفتے اہم ہیں اگر عید الا ضحی اور محرم کے دوران احتیاط نہ کی گئی تو اسکے اثرات کئی ماہ تک برداشت کرنے ہونگے کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے قومی اور مذہبی ہم آہنگی کے لئے کی جانے والی کوششوں کے مثبت نتائج مرتب ہوئے ہیں عید الاضحی اور محرم کے دوران تمام اسٹیک ہولڈرز عوام کوضابطہ اخلاق اور ایس او پیز سے آگاہ کریں۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ میں نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس کوئٹہ میں وفاقی وزیر اسد عمر کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس کی میزبانی وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کی جبکہ صوبائی چیف سیکرٹریز نے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی،اجلاس میں عید الاضحی پر مویشی منڈیوں اور نماز عید کے اجتماعات کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے حکومت بلوچستا ن اور سول انتظامیہ کی صحت عامہ اور لوگوں کی حفاظت کے لئے اٹھائے گئے اقدامات اور گائیڈ لائنز پر عملدآمد کو سراہا۔وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز ملکر کر عید الاضحی، محرم الحرام،مویشی منڈیوں کے حوالے سے تیار کردہ ضابطہ اخلاق اور ایس او پیز پر عوام کو آگاہ کریں آئندہ دو ہفتے کورونا وائرس کی صورتحال کے حوالے سے انتہائی اہم ہیں اگر ایس او پیز پر عملدآمد نہیں کیا گیا تو اسے منفی اثرات آنے والے مہینوں میں برداشت کرنے پڑیں گے،انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء سے لڑنے کے لئے قومی اور مذہبی ہم آہنگی کے لئے کی جانے والی کوششوں کے مثبت نتائج مرتب ہوئے ہیں ہمیں آئندہ کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے اس ہم آہنگی کو برقرار رکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ این سی او سی میں قابل اعتماد معلومات اور ڈیٹا پر مبنیٰ فیصلے کرنا نیا معمول ہے،ڈیٹا اکھٹا کرنے،باہمی رابطے اور باخبر فیصلوں سے کورونا وائرس پر قابو پانے میں مدد ملی ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خا نے اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے این سی او سی کا اجلاس صوبوں میں کروانے کے اقدامات کو سراہا انہوں نے کہا کہ صوبوں میں اجلاس کروانے سے ہم آہنگی اور اہم مسائل کو سمجھنے میں آسانی پیدا ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بین الصوبائی رابطہ، وسائل اور صحت سے متعلق آلات کی فراہمی و دستابی اور صوبوں کی استعداد کار کو بڑھانے کے لئے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں