شدید گرمی میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ ، سبی اتحاد نے احتجاج کی کال دیدی

سبی( آئی این پی ) تنگ آمد جنگ آمد سبی کے شہری بھی گرمی کی شدت کے باوجودسٹرکوں پر نکالنے پر مجبورسبی میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ، اضافی بلنگ، کیسکو اور ایف آئی اے حکام کی جانب سے عوام سے نارواسلوک کے خلاف سبی اتحاد نے 4 جولائی( آج ) واپڈا ایکسین کے دفارتر کا گھیراؤ کو قومی شاہراہ اور ریلوے ڑریک پر دھرنے کا اعلان کردیا، سربراہ سبی اتحاد میر اصغر مری کا کہنا ہے کہ عوام کے ساتھ ذیادتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق سبی میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ، اضافی بلنگ، کیسکو اور ایف آئی اے کے حکام کی جانب سے سبی کے عوام کے ساتھ کی جانے والی ذیادتیوں کے خلاف سبی اتحاد کے سربراہ میر اصغر مری کی سربراہی میں سبی کی سیاسی، سماجی، دینی و بیوپاری تنظیموں کا مشترکہ ہنگامی اجلاس مری ہاؤس میں منعقد ہوا، اجلاس میں سبی اتحاد کے سربراہ میراصغر خان مری، رند قومی اتحاد کے مرکزی ترجمان و جنرل کونسلر میر حبیب الرحمن رند،، زمیندار ایکشن کمیٹی سردار ابراہیم خان باروزئی، پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی سید نور احمد شاہ، جے یو آئی مولانا ادریس رند، نیشنل پارٹی میر اسلم گشکوری یار محمد بنگلزئی، سعید خان خجک، بی این پی عوامی کے مرکزی رہنما ایم ڈی مری مری، ایڈوکیٹ میر عنایت خان مرغزانی، احمد خان خجک تحریک انصاف سیف اللہ رند، مسلم لیگ ن منیر احمد مسوری بگٹی ، ظہور احمد مگسی سمیت دیگر تنظیموں کے رہنماؤں و شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سبی میں قیامت جیسی گرمی کے باوجود بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کرکے عوام کا جینا محال کردیا گیا ہے، بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہر کا کاروبار مکمل تباہ ہوچکا ہے اور سبی کے عوام کی راتوں کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں، انہوں نے کہا کہ ان ناجائزیوں کی وجہ سے 60 فیصد سبی کے عوام سبی کو چھوڑ کر چلے گئے ہیں کیوں کہ نہ یہاں بجلی ہے نہ کاروبار ہے، تاجر پریشان ہیں ریڑھی والے پریشان ہیں ہر طبقہ پریشانی میں مبتلا ہے۔انہوں کے کہا کہ ایک طرف بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے تو دوسری جانب عوام سے ذیادتی کرتے ہوئے اضافی بل بھیجے جارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ سبی میں ایف آئی اے کی ٹیم عوام کے ساتھ نارواسلوک اختیار کئے ہوئے ہیں غریب لوگوں پر بلاجواز جرمانے عائد کئے جارہے ہیں، غریب عوام دو وقت کی روٹی کے لیے پریشان ہے اوپر سے بجلی کے اضافی بلوں نے عوام کو مزید پریشانی میں مبتلا کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کی ٹیم جس سرکٹ ہاؤس میں رہائش پزیر ہے اس پر کیسکو کے کروڑوں روپیوں کے بقایاجات ہیں لیکن وہ ان کو نظر نہیں آرہے اور ایف آئی اے کی ٹیم سبی کے عوام کو پریشان کرکے خود وہاں بے دریخ ائیرکنڈیشنروں کا استعمال کرکے چین کی نیند سورہے ہیں، انہوں نے کہا کہ سبی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور کسی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی، اس موقع پر سبی اتحاد کی جانب سے بجلی کی لوڈشیڈنگ، اضافی بلنگ، ایف آئی اے اور واپڈا حکام کی زیادتیوں کے خلاف 4 جولائی( آج ) ایکسین آفس قومی شاہراہ پر اور ریلوے ٹریک دھرنا دیا جائے گا اور جب تک ذیادتیوں کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا اور ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے جائیں گے ہمارا دھرنا جاری رہے گا، انہوں نے سبی کے عوام، تاجروں اور اقلیتی برادری کو دھرنے میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام خود پر ہونے والی ذیادتیوں کو برداشت کرنے کے بجائے اپنے حقوق کے لیے باہر نکلیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں