پی ٹی سی ایل نے تمام لینڈ لائن، انٹرنیٹ پیکجز کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

کوئٹہ(یو این اے ) مہنگائی سے متاثرہ لوگوں کو ایک اور جھٹکا دیتے ہوئے معروف ٹیلی فون اور انٹرنیٹ خدمات فراہم کرنے والے پی ٹی سی ایل نے جولائی 2024 سے فیس چارجز میں اضافے کا اعلان کر دیا پی ٹی سی ایل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انٹرنیٹ سروس پرووائیڈر نے اپنے انٹرنیٹ اور ٹیلی فون صارفین کو فی بل 100 روپے اضافی فیس دینے کا اعلان کیا پی ٹی سی ایل کے صارفین کو بھیجے گئے ٹیکسٹ میسج میں یکم جولائی 2024 سے ماہانہ بلوں میں اضافے کی اطلاع دی گئی بل کا انتخاب کرنے والے صارفین سے 100 روپے اضافی فیس وصول کی جائے گی، جب کہ جو لوگ اپنا بل ای میل کے ذریعے وصول کرنا چاہتے ہیں ان پر یہ اضافی چارج نہیں ہوگا۔ پی ٹی سی ایل نے کہا کہ تمام صارفین کو ان تبدیلیوں سے آگاہ کیا جا رہا ہے پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ ریٹس 2024 میں اضافہ کیا ہے پی ٹی سی ایل نے تمام لینڈ لائن، انٹرنیٹ پیکجز کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں