خارجہ پالیسی کو امریکی آقاﺅں کے کہنے پر نہ چلایا جائے، حافظ نعیم

باجوڑ (انتخاب نیوز) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ مذاکرات ہی مسائل کا ہیں، جنگیں کبھی مسائل کا حل نہیں ہوسکتیں جبکہ طالبان سے مذاکرات کیے جائیں۔ باجوڑ اسپورٹس کمپلیکس میں ’آپریشن نامنظور اور ہم امن چاہتے ہیں‘ کے عنوان سے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر نے کہا کہ پاکستان اور خصوصاً پختون بیلٹ مزید آپریشنز کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا کہ چین کا نام لے کر کوئی بھی ملٹری آپریشن نہیں ہونا چاہیے، ہم امن چاہتے ہیں اور اس حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں اور عوام کو اعتماد میں لینا چاہیے کیونکہ ملٹری آپریشن فوج اور عوام کے درمیان نفرتیں پھیلاتے ہیں، فوجی آپریشن عوام اور فوج کے درمیان دوریاں پیدا کرتے ہیں اور ہمیشہ نقصان دہ ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خارجہ پالیسی کو امریکی آقاو¿ں کے کہنے پر نہ چلایا جائے بلکہ آزاد خارجہ پالیسی اختیار کی جائے۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے مذاکرات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات ہی مسائل کا ہیں، جنگیں کبھی مسائل کا حل نہیں ہو سکتیں، طالبان سے مذاکرات کیے جائیں، پاکستان کو افغانستان کے ساتھ مذکرات کرنا چاہیے کیونکہ افغانستان ہمارا دشمن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں افغانستان پر واضح کرنا چاہتا ہوں کہ وہ بھی اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں