فرانس میں قبل از وقت پارلیمانی انتخابات، دائیں بازو کی جماعت کو شکست

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس میں قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد آنے والے نتائج میں دائیں بازو کی جماعت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ فرانس میں اتوار کو قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ ہوئی تھی، انتخابات میں کل 577 نشستوں پر امیدور مدمقابل تھے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دوسرے مرحلے کی ووٹ کے نتائج آنے کے بعد بائیں بازو کی جماعت پاپولر فرنٹ 182 لیکر سب سے آگے اور صدر میکرون کی جماعت 163 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی جب کہ پہلے مرحلے میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والی انتہائی دائیں بازو کی جماعت نیشنل ریلی 143 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر آسکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں