خطے میں جاری فوجی کشیدگی کے دوران پارس گیس فیلڈ کو نشانہ غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے، قطر

قطری وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا، ’ایران کے ساو¿تھ پارس گیس فیلڈ سے منسلک تنصیبات کو اسرائیل کی جانب سے نشانہ بنانا، جو دراصل قطر کے نارتھ فیلڈ کا تسلسل ہے، خطے میں جاری فوجی کشیدگی کے دوران ایک خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے۔‘انہوں نے کہا، ’توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانا عالمی توانائی کے تحفظ، خطے کے عوام اور ماحولیات کے لیے خطرہ ہے۔‘ایرانی میڈیا نے بدھ کے روز یہ بھی رپورٹ کیا کہ اسرائیل اور امریکہ نے ملک کے مختلف علاقوں، بشمول دارالحکومت تہران، پر مزید حملے کیے ہیں۔نشانہ بننے والے علاقوں میں مغربی ایران کا صوبہ لورستان، شہر ہمدان اور جنوبی صوبہ فارس شامل ہیں۔تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق ’لورستان کے شہر درود میں رہائشی علاقوں پر امریکی-صہیونی حملے میں 7 افراد ہلاک اور 56 زخمی ہوئے۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں