ڈھاڈر،محرم الحرام کے دوران عوام دوست ماحول بنانے کی بھر پور کوشش کریں گے، ایس ایس پی کچھی

ڈھاڈر( نامہ نگار)ایس ایس پی کچھی کیپٹن ر میر دوست محمد بکٹی کی زیر صدارت محرم الحرام کے حوالے سے ڈھاڈر بھاگ اور مچھ کے امن کمیٹی سے ایس ایس پی کچھی ڈھاڈر آفیس میں میٹنگ منعقد ہوئی، میٹنگ میں سید محمد علی شاہ، محمد یوسف باروزئی،مولانا حافذ احمد خاں،مولانا غلام سکندر،مولانا عبدالرزاق، راجب علی لاشاری ڈی ایس پی ڈھاڈر عبد الحمید تھیم، ڈی ایس پی بھاگ شیر احمد ،ایس ایچ او ڈھاڈر غلام سرور مینگل،ایس ایچ او بھاگ منظور احمد ابڑو سمیت پولیس کے مقامی آفیسران دیگر علماء کرام موجود تھے ایس ایس پی کچھی کیپٹن ر میر دوست محمد بکٹی نے امن کمیٹی کی میٹنگ کے شرکاء سے کہا کہ محرم الحرام کے مجالس اور جلوسوں میں باہر سے آنے علماء کرام کے حوالے سے ہوم محکمے سے این او سی ہونا لازمی قرار ہے بغیر این او سی بصورت ان علماء کرام کو مجالس اور جلوسوں میں ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی محرم الحرام کے جلوسوں اور مجلسوں کے تحفظ کے لیئے امن کمیٹی کے زمہ دار پولیس کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہے گی پولیس محرم کے دوران ضلع بھر میں امن وامان کی فضاء کو برقرار رکھنے کے لیے اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دے گی محرم الحرام کے دوران عوام دوست ماحول بنانے کی بھر پور کوشش کریں گے محرم الحرام میں امن وبھائئ چارے کی فضاء کو برقرار رکھنے کے حوالے سے پولیس علاقہ اور علماء کرام کو یکجا کرکے امن کی فضاء قائم کرنے اور سیکورٹی کے فول پروف سیکورٹی پلان تشکیل دیا جا رہا ہے محرم الحرام کے پرامن انعقد کی خاطر فرقہ واریت اور اشتعال انگیز لٹریچر پیھلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا مچھ اور بھاگ کے امام بارگاہوں سمیت دیگر امام بارگاہوں کی سیکورٹی یکم محرم الحرام سے 10 محرم الحرام تک ہائی الرٹ رہے گی جس کی نگرانی میں خود وقتا وقتا کرتا رہوں گاکسی بھی اہلکار کو ڈیوٹی کے دوران غفلت میں پایا اسکے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ایس ایس پی کچھی نے تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ وہ محرم الحرام سے قبل تمام انتظامات مکمل کرلیں ایس ایس پی کچھی کیپٹن ر میر دوست محمد بکٹی نے امن کمیٹی کے عہداداروں کو اس بات کی تلقین کی کہ وہ اپنے رضاکاروں کو بھی سختی سے ہدایت جاری کریں کہ جلوسوں اور مجلوسوں میں آنے والے زائرین پر بھی کڑی نظر رکھیں اور بغیر چیکنگ کے کسی کو اندر داخل نہ ہونے دیں انہوں نے کہا محرم الحرام کے جلوسوں کےروٹ میں آنے والی گلیوں اور دوکانوں کو مکمل طور پر سیل کیا جائے گا محرم الحرام کے موقع پر امن وامان قائم رکھنے کے لیئے تاجر برادری امن کمیٹی اور شہریوں کا پولیس کےساتھ بھر پور تعاون کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں