بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 832 میگاواٹ تک پہنچ گیا

اسلام آباد (صباح نیوز) ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6ہزار832میگاواٹ تک پہنچ گیا ، ملک میں بجلی کی طلب 26 ہزار700 میگاواٹ ہے ، بجلی کی پیداوار 19 ہزار 668 میگاواٹ ہے،پن بجلی ذرائع سے 6ہزار520 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے،سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 650 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں،نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 7 ہزار878 میگاواٹ ہے۔ونڈ پاور پلانٹس سے1080 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، سولر پاور پلانٹس سے194بگاس سے 124اورنیوکلیئرپاور پلانٹس سے 3 ہزار 2 سو22 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، ملک بھر میں 10 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے، لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں