چین اور روس کی مشترکہ فوجی مشقیں مکمل

بیجنگ(صباح نیوز)چین اور روس نے سرحد پار دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ فوجی مشقیں مکمل کر لی ہیں پی ایل اے ڈیلی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے فوجی دستوں نے 26 جون کو چینی شہر ہے ہی اور روسی شہر بلاگوویشنگ کے درمیان سے بہنیو الے دریائے آمور پر واقع ہیلونگ سیانگ پل کے ارد گرد انسداد دہشت گردی کی مشق کی ہے۔خبر میں کہا گیا ہے کہ چینی اور روسی فوجیوں نے دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کرکے سرحد پار کرنے کی کوشش کے منظر نامے پر مشترکہ مشقیں کیں، اور انہیں روکنے اور پکڑنیکے لیے فضائی جاسوسی، بحری مداخلت اور زمینی گھات لگانے جیسی مشقیں سر انجام دیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ مشق میں انٹیلی جنس کے اشتراک آپریشنل کوآرڈینیشن پر توجہ مرکوز کی گئی اور دونوں ممالک کی فوجوں نے مشترکہ طور پر سرحدی علاقوں کی سلامتی کو یقینی بناتے ہوئے "ہر قسم کی دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور انتہا پسندی کے خلاف موثر اقدامات کرنے کے اپنے عزم کا مظاہر

اپنا تبصرہ بھیجیں