حب شہر اور صنعتی ایریا میں جرائم کی بڑھتی وارداتیں، فائرنگ سے ایک شخص زخمی

حب (نمائندہ انتخاب) حب شہر اور انڈسٹریل ایریا میں امن وامان کی صورتحال گمبھیر ہو گئی نذر چورنگی پر ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے ایک شہری شدید زخمی ہو گیامسلح ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے چیزل آباد میں کار سوار کو لوٹنے کی کوشش مغربی بائی پاس پل کے قریب موٹر سائیکل سوار پر مسلح افراد کی فائرنگ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حب انڈسٹریل ایریا میں نذر چورنگی پر بنک سے رقم نکلواکر دکان میں داخل ہونے والے اسماعیل مری نامی شہری کو ایک موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح ڈاکوﺅں نے لوٹنے کی کوشش کی جبکہ مزاحمت پر مسلح ڈاکوﺅں نے فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں شہری اسماعیل مری گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جسے حب اسپتال میں طبی امداد کے ناکافی انتظامات کے سبب نازک حالت میں کراچی ٹرامہ سینٹر منتقل کردیا بتایا جاتا ہے کہ حب انڈسٹریل ایریا میں دو دنوں سے صبح سویرے کے وقت مختلف فیکٹریوں میں خام مال لانے والے ٹرکوں اور کنٹینرز کے ڈرائیور ز کو بھی مسلح افراد کی طرف سے لوٹنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں اس حوالے سے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ہائیٹ پولیس نہ صرف علاقہ مکینوں بلکہ صنعتکاروں اور فیکٹری مینجمنٹ اسٹاف اور ٹرانسپورٹرز کو بھی تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ہائیٹ پولیس کی توجہ وہاں موجود ایرانی تیل کے ذخیرہ اسٹور ز اور ہائیٹ ایریا میں اسمگل شدہ سامان سے بھری گاڑیوں کی گزر گاہوں سے بھتہ وصولی پر ہے جسکی وجہ سے علاقہ مکین اور صنعتی ورکرز وصنعتکار عدم تحفظ کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں مزید برآں حب شہر میں چیزل آباد روڈ پر مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ایک کار سوار کو گن پوائنٹ پر روک کر لوٹنے کی کوشش کی تاہم نہ رکنے پر مسلح ملزمان نے کار پر فائرنگ کردی جس سے کار سوار تو معجزانہ طور پر محفوظ رہا تاہم کار کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ حب مغربی بائی پاس پل کے قریب کراچی سے آنے والے رئیس پریا گوٹھ کے رہائشی موٹر سائیکل سوار نوجوان پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی اور فرار ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں