نئے بجٹ میں 2200 اشیا پر اضافی کسٹمز ڈیوٹی عائد کردی گئی

اسلام آباد (انتخاب نیوز) آئندہ مالی سال کے لیے نئے بجٹ میں 2200 اشیا پر اضافی کسٹمز ڈیوٹی عائد کردی گئی۔ فنانس بل میں گاڑیوں کے پ±رزوں پر 2 فیصد، امپورٹڈ گاڑیوں کی بیٹریوں پر 2 فیصد اور زرعی ٹریکٹرز کے ٹائر اور ٹیوب پر 2 فیصد ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ہزار سی سی سے اوپر گاڑیوں پر 2 فیصد، امپورٹڈ الیکٹرک گاڑیوں، الیکٹرک رکشوں اور الیکٹرک موٹر سائیکلوں پر 2 فیصد اضافی ڈیوٹی لگائی گئی ہے جب کہ بلڈرز اور ڈیولپرز کے مختلف آلات پر 2 فیصد ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں