بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 832 میگاواٹ، پاکستان میں 14 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ

لاہور این این آئی)ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6ہزار 832میگاواٹ تک پہنچ گیا جس کے باعث مختلف علاقوں میں 14گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ ملک میں بجلی کی طلب 26ہزار 700میگاواٹ ہے جبکہ بجلی کی پیداوار 19ہزار 668میگاواٹ ہے۔پن بجلی ذرائع سے 6ہزار 520میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 650میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں اور نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 7ہزار 878 میگاواٹ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں