آئی ایم ایف کی نئی شرائط پور کردیں، بجلی مزید 5 روپے مہنگی ہوگی

اسلام آباد(انتخاب نیوز) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) نے ایک بار پھر بجلی کے نرخوں میں کم از کم 5 روپے اضافے کا مطالبہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق 10 جولائی سے پہلے بجلی 5 روپے فی یونٹ مہنگی کی جا سکتی ہے، ورچوئل بات چیت کے دوران آئی ایم ایف کو مشکل فیصلے سے آگاہ کیا گیا، آئی ایم ایف کو گیس قیمتوں میں اضافے کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف معیشت کی بہتری کیلئے تاحال اقدامات پر مطمئن ہے، نئے قرض پروگرام پر اہم پیشرفت رواں ماہ کے اختتام تک متوقع ہے جبکہ ذرائع بجلی کے نرخوں میں اضافے سے پیشگی اقدامات پر عملدرآمد مکمل ہو جائے گا۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ نئے قرض پروگرام پر سٹاف لیول مذاکرات مئی میں بھی ہوئے ہیں، مئی سے اب تک پاکستان نے بیشتر پیشگی اہداف حاصل کر لیے ہیں۔ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف )سے نئے قرض پروگرام کے حصول کے حوالے سے تمام پیشگی شرائط پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے اور ذرائع کے مطابق بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5 روپے سے زائد اضافے کی ورکنگ مکمل کر لی گئی ہے جس کا جلد نفاذ ہوگا‘آئی ایم ایف نے پاکستان کی جانب سے اب تک کے اقدامات پر اطمینان کا اظہارکیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کو تمام پیشگی شرائط پر عملدرآمد سے متعلق آگاہ کر دیا‘آئی ایم ایف نے پاکستان کی جانب سے اب تک کے اقدامات پر اطمینان کا اظہارکیا ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان ورچوئل بات چیت جاری ہے،خزانہ ڈویژن حکام کی جانب سے بجٹ کے بعد عملی اقدامات پر بریفنگ دی گئی اور یکم جولائی سے گیس کی قیمتوں میں کئے گئے ردوبدل سے بھی آگاہ کر دیا۔علاوہ ازیںوزیر مملکت برائے خزانہ و توانائی علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کے بیل آٹ پیکیج کیلئے تمام شرائط پوری کرچکا، امید ہے تین، چار ہفتوں میں انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز (آئی ایم ایف)بیل آٹ کا عمل مکمل ہوجائے گا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ بیل آﺅٹ پیکیج 6 ارب ڈالر سے زیادہ کا ہوگا، اس سلسلے میں بنیادی حیثیت آئی ایم ایف کی توثیق کی ہے۔علی پرویز ملک نے کہا کہ اب کوئی بڑے مسئلے باقی نہیں رہ گئے، بجٹ سمیت تمام بڑے اقدامات پیشگی کیے جا چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلاشبہ بجٹ اصلاحات معیشت پر بوجھ ہیں لیکن آئی ایم ایف پروگرام استحکام سے متعلق ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں