دستارچند گز کا کپڑا ہر گز نہیں، ذمہ داری، تحفظ وسلامتی کی علامت ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (آئی این پی) صوبے کے قومی قبائلی معتبرین اور سیاسی رہنماﺅں نے کہا ہے کہ دستارچند گز کا کپڑا ہر گز نہیں اور نہ ہی دستاربندی صرف ایک رسم ہے بلکہ یہ احساس ذمہ داری، تحفظ وسلامتی اپنائیت اقدار و روایات خلوص امانت داری مہمان نوازی دیانت داری کا نام ہے ارباب خاندان اور ارباب ہاوس صوبے کے اقوام قبیلوں کے درمیان اخوت بھائی چارگی اتفاق و اتحاد کے علمبردار رہی ہے جس طرح ارباب ہاس ملک کی سطح باالخصوص صوبہ بھر کے اقوام کیلئے ایک محور ومرکز چلاارہاہے جس کی تمام تر کریڈٹ نواب ارباب عبدالقادر کاسی نواب ارباب عبدالظاہر کاسی کو جاتاہے ارباب فیملی کی آٹھویں پشت میں نواب ارباب عمر فاروق کاسی سے بھی یہی توقوع رکھتے ہیں کہ وہ اپنے دادا اور والد کی نقش قدم پر چلتے ہوئے اقوام کو ایک دوسرے کے قریب تر کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کرینگے ایک طرف اگر دیکھا جائے تو آج ہمارے درمیان ایک شریف النفس باکردار پاک دامن قومی معتبر سیاسی رہنما نواب ارباب عبدالظاہر کاسی موجود نہیں جو یقینا ایک ناقابل تلافی کمی ہے لیکن دوسری جانب ان کے جانشین کے طور پر نواب ارباب عمر فاروق کاسی کی دستار بندی تجدید عہد وفا اور ایک نئے دور کا آغاز بھی ہے صوبہ بھر سے آئے ہوئے پشتون بلوچ ہزارہ اقوام کے قبائلی معتبرین وزعما سیاسی رہنماں مختلف مکاتب فکر کے ہزاروں افراد کا اجتماع اس بات کی گواہی دیتی ہے کہ آج بھی تمام تر نقائص خامیوں کے باوجود صوبے میں اباد قبائل قبیلوی رواداری کی امین اور یک جان ہے اور اپنے رسم ورواج کو زند ہ وجاوید رکھنے کیلئے تگ ودو کررہاہے جو کہ خوش آئند امر ہے ان خیالات کا اظہار ارباب ہاس ارباب کرم خان میں کاسی قبیلے کے نواب ارباب عمر فاروق کاسی پشتون قومی جرگے کے کنوینئر نواب ایاز خان جوگیزئی عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز احمد خان بگٹی نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی پرنس عیسی جان نے ارباب ہاس ارباب کرم خان روڈ پر کاسی قبیلے کے نواب ارباب عمر فاروق کاسی کی دستاربندی کے موقع پر عظیم الشان قومی جرگے کے شرکا سے خطاب کے دوران کیا جس میں مختلف مکاتب فکر کے ہزاروں افراد نے شرکت کی جرگے کے شرکا سے خطاب کرتے نواب ارباب عمر فاروق کاسی نے کہاکہ میں تمام قبائل کا مشکور ہوں نے جنہوں نے عزت بخشی آج کی اس جم غفیر میں اگر کسی کی حق تلفی ہوئی ہے تو اس پر میں معزرت خواہوں اور میں کوشش کرتا ہوں کہ اپنے والد دادا کی نقش قدم پر چلتے ہوئے اقوام کی خدمت کو مقدم رکھوں گا پشتون قومی جرگے کے کنوینئر نواب ایاز خان جوگیزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی نظام اج بھی بہت سے مسائل کے حل کا مداوا کرتی ہے اس میں جو خامیاں آئی ہے وہ ہمارے پیدا کردہ ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ اقوام کے درمیان جاری عداوتیں بروقت حل ہوں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج عجیب سی کیفیت محسوس کرتاہوں نواب ارباب عبدالظاہر کاسی کے بغیر ارباب ہاس میں اجتماع سے مخاطب ہوں ان کی شفقت محبت قومی وطنی جدوجہد تادیر یاد رکھی جائیگی وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز احمد خان بگٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ارباب خاندان کی صوبے اور بالخصوص کوئٹہ کے شہریوں کے لئے خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں آج کا یہ اجتماع اس کا اعتراف ہے نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ قبائلی نظام میں دراڑیں پیدا کی گئیں حقیقی مشران کے مقابلے میں ریاست نے فیک مشران بنائے جس سے اس نظام کی شفافیت چوری طرح متاثر ہوئی ہماری کوشش ہونی چاہئے کہ اپنے عوام کی اعتماد پر پورا اترسکیں پرنس عیسی جان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ ارباب خاندان کیساتھ خان قالت خاندان کی صدیوں سے استوار تعلقات چلے آرہے ہیں جس پر ہمیں فخر ہے نواب ارباب عمر فاروق کاسی سے امید کرتے ہیں کہ وہ اپنے پیش رو کی نقش قدم پر چلتے ہوئے اقوام کو ایک دوسرے کے قریب تر کرینگے ملک انور سلیم کاسی نے کاسی قبیلے کی تاریخی پس منظر بیان کیا اور کاسی قبیلے کی جانب سے تمام آئے ہوئے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اس سے پہلے پشتون قومی جرگے کے کنوینئر نواب محمد ایاز خان جوگیزئی پرنس عیسی جان احمد زئی نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی سردار کمال خان بنگلزئی سید نجیب اللہ آغا نوابزادہ ارباب داد خان کاسی اصغر خان اچکزئی ملک انور سلیم کاسی ملک امان اللہ کاکڑ نواب محمد خان شاہوانی سردار شیربازساتکزئی حاجی احمد خان غبیزئی عاصم سرپرہ عبدالخالق ہزارہ سردار آصف سرگڑھ ملک ہاشم مہترزئی ملک فرید پیرعلیزئی ایوب میرانی سردار یونس سردار عظیم محمد شہی سردار یحیی ناصر میر اسد بلوچ نصیر احمد باچاخان خدائیداد خان خروٹی میرعلی مددجتک حاجی حسن جان شمشوزئی ارباب رب نواز کاسی ملک گل محمد کاسی ملک عنایت اللہ خان کاسی ایڈوکیٹ چشمہ ملک طارق انور کاسی ملک اکرم کاسی حاجی نصیب اللہ کاسی رشید ناصر خان امان اللہ خان اچکزئی ملک اشرف کاسی ارباب شہزادہ کاسی ارباب عثمان کاسی ملک انور کاسی ارباب عارف کاسی ملک سنگین کاسی ملک عنایت کاسی ملک نعیم کاسی اخونزادہ اصغر کاسی کرم خان کاسی ملک اسلم کاسی ملک ولی محمد کاسی ملک ہاشم کاسی حاجی قاسم کاسی ملک حسن کاسی ملک عبدالرحیم کاسی ڈاکٹر اقبال۔کاسی ملک ظہور کاسی حاجی منان کاسی عزیز اللہ کاسی ملک شاہنواز کاسی ارباب نصیر کاسی ڈاکٹر ارباب غلام کاسی ودیگرنے نواب ارباب عمر فاروق کاسی کی دستار کی دستار بندی کی جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض خوشحال خان کاسی اقبال کاسی نے مشترکہ طور پر سرانجام دئیے تلاوت کلام پاک اور دعائے مغفرت کی سعادت قاری محمد ابراھیم کاسی نے حاصل کی بعد ازاں جرگہ کے شرکا کے اعزاز میں ظہرانہ دیاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں