قلعہ عبداللہ سے اغواء ہونے والی 13 سالہ بچی بازیاب، ملزم گرفتار

کوئٹہ(یو این اے ) اسسٹنٹ کمشنر شہیک حیات بلوچ نے کہا ہے کہ قلعہ عبداللہ میں13سالہ بچی کو اغوا کرنے والا اغوا کار خفیہ اطلاع پر گرفتار کرلیا ہے اغوا کار ملا ظریف نے 27 جون کو کراچی کے علاقے سبزی منڈی سے بچی کو اغوا کیا تھا بچی کی اغوا کاری کا مقدمہ کراچی میں درج ہوچکا تھاڈپٹی کمشنر کے خفیہ معلومات کے بنیاد پر اغوا کار کو حراست میں لیا گیااغوا کار کے حراست سے معصوم 13 سالہ بچی کو بھی بازیاب کرالیا اغوا کار ملا ظریف کو مزید تفتیش کیلئے کراچی پولیس کے حوالے کردیا

اپنا تبصرہ بھیجیں