سلیکٹر ایک نہیں دو”ع“ سے نجات پانے کی سوچ رہے ہیں، حافظ حمداللہ

کوئٹہ+راوالپنڈی: جمعیت علمااسلام پاکستان کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر حضرت مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ سلیکٹر ایک نہیں دو عینوں سے نجات پر سوچ رہی ہیں، پنجاب کے عین کے ساتھ وفاق کا عین بھی فارغ ہو گا، دونوں ٹاپ درجہ کے نااہل اور بے صلاحیت ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ علوم اسلامیہ ڈیرہ چوہدری حیات علی چکیالہ تحصیل کلر سیداں ضلع راولپنڈی میں آزادی مارچ کے دوران گوجرخان اور روات میں مارچ کا فقید المثال استقبال کرنے پرپاکستان مسلم لیگ ن اور پی پی پی کی مقامی قیادت کے اعزاز میں منعقدہ پرتکلف عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص سابق رکن پنجاب اسمبلی اسیر جمہوریت راجہ قمر الاسلام سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری افتخار وارثی اور دیگر بھی موجود تھے۔جمعیت علمااسلام پاکستان کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر حضرت مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ حکومت صوبائی ہو یا وفاقی انہیں خطرہ اپنی سلیکشن کمیٹی اور سہولت کاروں سے ہے ان سے جو کام لینا تھا وہ لیا جا چکا ہے انکی حیثیت کھوڑا کرکٹ سے زیادہ نہیں انکا مستقبل کھوڑا کرکٹ کا ڈرم ہوگا، انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں جام حکومت جام نے ہی جام کیا ہوا ہے ان کے اپنے وزرا ان کی ناقص کارکردگی سے نالاں ہیں ان کی حکومت جام کی صلاحیتوں سے نہیں بلکہ سلیکٹیڈ کی نظرکرم قائم سے ہیں انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ملک میں قانون کی نہیں طاقت کی حکمرانی ہے اعلی عدلیہ کے ججوں سے لیکر صحافیوں اور سول سوسائٹی تک سب کو پریشرائیز کرنا نیک شگون نہیں، انہوں نے کہا کہ سلیکٹر ایک نہیں دو عینوں سے نجات پر سوچ رہی ہیں، پنجاب کے عین کے ساتھ وفاق کا عین بھی فارغ ہو گا، دونوں ٹاپ درجہ کے نااہل اور بے صلاحیت ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں