سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اچانک متحرک، نئی جماعت بنانے کا عندیہ

کراچی (آئی این پی) سابق گورنر اور ایم کیو ایم کے سابق رہنما ڈاکٹر عشرت العباد ایک بار پھر ملکی سیاست میں قدم رکھنے کے لیے پرعزم ہیں،انہوں نے ایک نئی سیاسی جماعت بنانے کا عندیہ دیتے ہوئے عوام سے کہا ہے کہ اب اپنے مسائل کے حل کے لیے سب کو کوششیں کرنا ہوں گی۔ ایک انٹرویو میں سابق گورنر سندھ نے کہا کہ وہ عوامی مسائل کے حل کے لیے سیاسی پلیٹ فارم کا ہی استعمال کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورت حال میں ضروری ہے کہ عوامی خدمت کے لیے سیاسی میدان میں اترا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں