کرونا وائرس کے باعث غیر ملکی کرکٹرز کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں،جاوید آفریدی

اسلام آباد:پی ایس ایل کیلئے پاکستان آنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کے ٹورنامنٹ مکمل ہونے سے پہلے ہی واپس چلے جانے پر پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے بھی اپنے ردعمل کا اظہارکیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دیئے گئے بیان میں جاوید آفریدی نے کہاکہکورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں احتیاطی تدابیرکے طور پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔پی ایس ایل کو ہمارے فینز اور غیر ملکی کرکٹرز نے مشکل وقت میں کامیاب بنایا اس مشکل وقت میں ہم اپنے غیر ملکی کرکٹرز کے ہر فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔ اپنے فینزکیلئے ہم پی ایس ایل کو جاری رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں