جیکب آباد میں بلوچستان جانے والی گندم اور آٹے سے بھری ٹرکوں کوروک لیا گیا

جیکب آباد؛جیکب آباد میں بلوچستان جانے والی گندم اور آٹے سے بھری ٹرکوں کوروک لیا گیا،قطاریں لگ گئیں،ٹرک ڈرائیوروں نے احتجاج شروع کرکے پولیس پر رشوت خوری کا الزام لگایا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اور پنجاب کے مختلف علاقوں سے بلوچستان جانے والی گندم اور آٹے سے بھری ٹرکوں کو جیکب آباد کے بائی پاس پرشمبے شاہ پولیس چوکی کے قریب روک لیا گیا جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس پر ٹرک ڈرائیوں نے پولیس پر رشوت خوری کا الزام لگاتے ہوئے سخت احتجاج کیا ٹرک ڈرائیوں کا کہنا تھا کہ پابندی گندم پر ہے مگر آٹے کی ٹرکوں کو بھی روکا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں