قلات، بارودی سرنگ دھماکے میں ایک شخص زخمی

قلات:قلات شیشاری پارود کے علاقے میں بارودی سرنگ کا دھماکہ،موٹر سائیکل سوار شخص شدید زخمی، موٹر سائیکل مکمل تباہ، لیویز ذرائع کے مطابق قلات سے تقریبا 70 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع علاقہ شیشاری پارود میں علی الصبح عبدالعزیز ولد محمد حسن قوم محمد حسنی سکنہ شور پارود موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ راست میں نامعلوم افراد کی جانب سے بچھائے گئے بارودی سرنگ کی زد میں آگئے بارودی سرنگ دھماکے سے موٹر سائیکل مکمل تباہ جبکہ عبدالعزیز شدید زخمی ہوگئے اطلاع ملنے پر زخمی کو تشویشناک حالت میں قلات ہسپتال منتقل کردیا گیا جنہیں طبی امداد کے بعد مزید علاج کیلئے کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔ مزید تفتیش قلات لیویز کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں