کورونا، بلوچستان میں 27نئے کیسز،تعداد 11550ہوگئی

کوئٹہ: بلوچستان میں کورونا وائرس کے 27کیس رپورٹ ہو نے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 11550ہوگئی جبکہ 9899صحت یاب، محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعہ کو بلوچستان کے تین اضلاع کوئٹہ سے 7،کیچ سے 17،قلات سے 3کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 11550ہوگئی ہے جبکہ صوبے میں 81مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والی کی تعداد 9899ہوگئی صوبے میں اس وقت کورونا وائرس کے 1515ایکٹو مریض ہیں جبکہ جمعہ کو 187افراد کے ٹیسٹ کئے گئے

اپنا تبصرہ بھیجیں