تعلیم قوم کا مستقبل، بدعنوانی اور غفلت کسی بھی صورت برداشت نہیں،سردار یار محمد رند

کوئٹہ: صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند اوستہ محمد میں اسکول کی چھت گرنے کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی ہدایت کردی،انہوں نے کہا ہے کہ تعلیم قوم کا مستقبل ہے اس میں بدعنوانی اور غفلت کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائیگی یہاں جاری اپنے ایک بیان میں سردار یار محمد رند نے کہا کہ کلسٹر بجٹ فراہم کرنے کے باوجود چھت کا گرنا تشویشناک ہے خدا کا شکر ہے کہ اسکول بند ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، انہوں نے کہا کہ اوستہ محمد میں سردار رستم خان جمالی اسکول کی چھت گرنے کے واقعہ کی انکوائری کی ہدایت اور رپورٹ طلب کرلی ہے واقعہ کی انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی انہوں نے کہا کہ تعلیم قوم کا مستقبل ہے اس میں بدعنوانی اور غفلت کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں