کوئٹہ، کلی بنگلزئی میں فائرنگ سے ایک شخص قتل

کوئٹہ (صباح نیوز) کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ کلی بنگلزئی قادری چوک پر ایک نوجوان نے فائرنگ کرکے بابو کرد نامی شخص کو قتل کر دیا۔ تفصیل کے مطابق ذاتی رنجش کی بنا پر ایک نوجوان نے فائرنگ کرکے بابو کرد نامی شخص کو قتل کردیا، علاقے کے لوگوں نے موقع واردات پر ہی فائرنگ کرنے والے نوجوان کو پکڑ کر مار پیٹ کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں