مکران ڈویژن کے تمام گرڈ اسٹیشنز کو بجلی کی فراہمی متاثر
گوادر (انتخاب نیوز) مکران ڈویژن کے تمام گرڈ اسٹیشنز کو بجلی کی فراہمی متاثر، گوادر کو بجلی کی فراہمی معطل۔ کیسکو ترجمان کے مطابق پنجگور اور ہوشاپ گرڈ اسٹیشن کو نیشنل گرڈ اسٹیشن سے بجلی فراہم کی جارہی ہے، ایران سے بجلی دوبارہ بحال ہونے سے صورتحال معمول پر آجائے گی۔ ایران سے مکران کو بجلی کی سپلائی معطل پورا مکران ڈویڑن تاریکی میں ڈوب گیا، ایران مکران کے دونوں ٹرانسمیشن لائنوں جیکی گور، مند اور پولان جیوانی سے 200 میگاواٹ بجلی کم کرکے صرف 20 میگاواٹ بجلی سپلائی کی جارہی تھی منگل کی شب ساڑھے 9 بجے ایران سے مکران کے دونوں ٹرانسمشن لائنوں سے بجلی کی سپلائی بند کردی گئی، اس سلسلے میں کیسکو ترجمان کے مطابق۔ ہمسایہ ملک ایران سے132kV جیکی گور۔مند اور132kV پولان۔جیوانی ٹرانسمیشن لائنز سے بجلی کی فراہمی معطل۔ ترجمان کے مطابق ایران سے132kV کی دونوں ٹرانسمیشن لائنز سے بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے مکران ڈویڑن کے تمام گرڈ اسٹیشنز کو بجلی کی فراہمی متاثر، ترجمان نے جاری بیان میں کہا کہ متاثر ہونے والے 132kVمند، ت±مپ، ت±ربت، ہوشاب، جیوانی، گوادر ڈور، گوادر ڈیپ سی پورٹ، نیو گوادار انٹرنیشنل ایئر پورٹ ،پسنی اور اورماڑہ گرڈ اسٹیشنز شامل ہیں۔ بجلی بحالی کے سلسلے میں کیسکو حکام ایرانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ پنجگور اور ہوشاب گرڈ اسٹیشنزکو نیشنل گرڈ سے بجلی فراہم کی جا رہی ہے، ترجمان نے جاری پریس ریلیز میں کہا کہ ایران سے بجلی دوبارہ بحال ہونے سے صورتحال معمول پر آئےگی۔ ایران سے بجلی بندش پر کیسکو نے مکران کے صارفین سے معذرت اور تعاون کی اپیل کی ہے۔


