عید کےموقع پرشہری ایس او پیز کا خیال رکھیں”لیاقت شاہوانی

کوئٹہ:ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ کے مقابلے میں کورونا کیسز کی شرح میں 50 فیصد کمی آئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ جون کےمہینے میں کورونا کے کیسز کی شرح24 فیصد تھی، بلوچستان میں صحتیاب افراد کی شرح 85.5 فیصد ہے۔
لیاقت شاہوانی نے بتایا کہ گزشہ پانچ دنوں میں بلوچستان میں کوروناکے135 کیسز رپورٹ ہوئے، گزشتہ 5روز میں صوبے کے 24 اضلاع سے کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر اسد عمر نے کورونا کیسز میں کمی پر اطیمنان کا اظہار کیا، کورونا کے22 مریضوں کےعلاوہ باقی گھروں میں آئسولیٹ ہیں۔
ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ بکرا منڈیوں میں زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے، بچےاور بوڑھے رش والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں، عید کےموقع پرشہری ایس او پیز کا خیال رکھیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بلوچستان میں چینی کا کوئی بحران نہیں، قیمتیں بھی مستحکم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں