ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے انقلابی تبدیلیاں رونماہونگی، ظہوربلیدی

کوئٹہ: صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی نے کہاہے کہ زیر تعمیر ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے علاقہ کے عوام میں پائی جانے والی احساس محرومی کے خاتمے میں معاون ثابت ہوں گے۔ان سے نہ صرف شہر ی سہولیات ان کے دہلیزپہ میسر ہوں گے بلکہ ان کے تقدیر میں انقلابی تبدیلی بھی رونما ہو گی اپنے ایک پیغام میں صوبائی وزیر نے کہا کہ لاء کالج تربت کی عمارت زیر تعمیر ہے اس کے کام کی تکمیل سے علاقے کے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگا۔جس سے تربت،پنجگور،کیچ اور علاقے کے دیگر اضلاع کے طلباء و طالبات کواپنے شہر کے اندر رہ کر قانون کی تعلیم حاصل کرنے کے مواقع میسر ہوں گے انہوں نے کہاکہ تربت کیلئے کم وقت میں ریکارڈ ترقیاتی کام کیے ہیں۔جس کی نظیرماضی میں بہت کم ملتی ہے انہوں نے کہاکہ وہ عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں اور اجتماعی نوعیت کے ترقیاتی کاموں کو منصوبہ بندی کرتے وقت اولین فوقیت دیتے ہیں صوبائی وزیر نے اس امید کا اظہار کیاکہ علاقے کے طلباء و طالبات قانون کی ڈگریاں حاصل کرنے کے بعد صوبے اور ملک کی عدالتی نظام کی بہتری کیلئے اپنی توانیاں صرف کریں گے۔اور عدالتی محاذ پر ملک کے ساکھ کو اور اونچالے جانے کی کوشش کریں گے انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے علاقے کے طلباء خاص طور پر طالبات کو قانون کی تعلیم کے حصول میں کافی دشواریوں کا سامنا تھا۔ان کو کوئٹہ،کراچی اور ملک کے دیگر شہروں میں قانون کی تعلیم کیلئے جانا پڑتا تھا غریب طلباء کو اس مد میں رہائش اور دیگر اخراجات اضافی بوجھ بھی سہنا پڑتا تھا بہت جلد ان مشکلات سے ان کو چھٹکارا مل جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں