بلوچستان: مون سون بارشیں جاری، دو ماہ میں 8 افراد جاں بحق ہو گئے، 41 گھروں کو نقصان

کوئٹہ، (نیوز ڈیسک) بلوچستان میں مون سون کی بارشیں جاری ہے، جبکہ پی ڈی ایم اے نے بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی تازہ رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق دوماہ کے دوران بارشوں کے باعث چار بچوں سمیت آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے۔ آسمانی بجلی، دیواریں اور چھتیں گرنے سے 13 بچوں سمیت 16 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث 41 گھروں کو نقصان پہنچا، سب سے زیادہ خضدار، ڑوب، ہرنائی اور بارکھان میں 17 گھر مکمل تباہ، جبکہ 24 کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں