حکومت صوبے بھر میں سڑکوں کا جال بچھارہی ہے، ضیالانگو

قلات ; صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت صوبے بھر میں سڑکوں کا جال بچھارہی ہے، عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے، ایکسین بی اینڈ آر اور ان کی ٹیم بروقت سڑکیں مکمل کرنے پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سڑکوں کے افتتاح کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس سے قبل انہوں نے ربن کاٹ کر سڑکوں کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایکسین بی اینڈ آر انور نیچاری نے انہیں سڑکوں کی تعمیر کے حوالے سے بریفنگ دی اور کہاکہ دن رات محنت کر کے مقررہ وقت پر کام کو مکمل کرلیا۔ صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا لانگو نے کہاکہ حکومت محدود وسائل میں رہتے ہوئے بلوچستان بھر میں سڑ کوں کا جال بچھارہی ہیں ایکسین بی اینڈ آر اور اس کی ٹیم نے دن رات محنت کرکے کام کو مکمل کرلیا وہ مبارک باد کے مستحق ہے سڑکوں کی جال بچھانے سے عوام کو سفری سہولیات میسر ہونگیں سڑکوں کی تعمیر عوام کا اہم مطالبہ تھا جسے میں نے پورا کردیا دیگر جو عوام کے بنیادی مسائل ہے انہیں بھی حل کرنے کی کو ششیں جاری ہیں موجودہ حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشان ہے۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر قلات کی آفس میں ڈسٹرکٹ کے ضلعی آفیسران کے اجلاس میں محکموں کے آفیسران نے اپنے اپنے محکموں کے کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔ وزیر داخلہ میر ضیا للہ لانگو نے آفیسران کو ہدایت کی کے تمام محکمہ اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں اور عوام کو سہولیات فراہم کریں شکایت کی صورت میں سخت کاروائی کی جائیگی۔ انہوں نے ترقیاتی کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر قلات عزت نزیر بلوچ ایس ایس پی عبدالحق عمرانی بی بی رئیسہ گچکی پرنس اکرم احمدزئی سمیت دیگر آفیسران اور متعبرین موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں