بولان شاہراہ پر ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، تین افراد زخمی

بولان (صباح نیوز) این 65 بولان شاہراہ ڈھاڈر کے مقام پر سوزوکی اور مزدا میں تصادم۔ ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاںبحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والوں کو سول اسپتال ڈھاڈر منتقل کیا گیا۔ ایم ایس ڈھاڈر ڈاکٹر زاہد سرکی کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت اشیش کمار سے ہوئی۔ زخمیوں میں حبیب اللہ، عبدالغفار اور غلام فرید شامل ہیں۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق سبی سے ہے۔ سوزوکی مچھ سے سبی جبکہ مزدا سندھ سے کوئٹہ جارہی تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں