حب ندی میں نہاتے ہوئے کراچی کا رہائشی نوجوان ڈوب گیا
حب (نمائندہ انتخاب) حب ندی میں نہاتے ہوئے کراچی کا رہائشی نوجوان گہرے پانی میں ڈوب گیا ،ایدھی بحری ریسکیوٹیم کی تلاش جاری،رات اور اندھیرے کے سبب ایدھی بحری ٹیم کو مشکلات کا سامنا ریسکیو آپریشن روک دیا گیاحالیہ مون سون بارشوں کے بعد سیلابی ریلے حب میں داخل ہونے کے بعد ندی کے پانی کے بہاﺅ میں تیزی آگئی ہے ،حب کے شہری حلقوں کی جانب سے حب ندی میں نہانے پر پابندی عائدکرنے کے متعدد بار مطالبہ کے باوجود حب ندی میں نہانے پر پابندی عائد کرنے حب انتظامیہ قاصر اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ ہفتہ کے روز حب ندی میں نہاتے ہوئے اتحاد ٹاﺅن کراچی کی رہائشی کاشان نامی نوجوان گہرے پانی میں ڈوب گیا اور واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایدھی بحری ریسکیو ٹیم نے پہنچ کر ڈوبنے والے نوجوان کی تلاش شروع کردی تاہم رات اور اندھیرے کے سبب ریسکیو ٹیم کو تلاش کرنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا حب ندی میں نوجوان کے ڈوبنے کی اطلاع ملنے پر شہریوں کی ایک بڑی تعداد جائے وقوعہ پہنچ گئے جبکہ کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی حب انتظامیہ غائب رہی اور روشنی کا انتظام نہیں کیا گیا۔


