حکومت سیاسی دانش و بصیرت اور سنجیدگی سے مکمل طور پر عاری ہے،ڈاکٹرمالک بلوچ

نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا ہے کہ سیاسی ثقافتی سماجی اور معاشی اقدار کی تعمیر و ترقی اور تعین میں ریاستی پالیسی اہم کردار ادا کرتا ہے.ریاستی پالیسی کی تشکیل حکومت و اپوزیشن پارلیمنٹ کے زریعے کرتی ہے۔جس میں باری ذمہدرای حکومت پر بنتی ہے۔لیکن بدقسمتی سے موجودہ حکومت سیاسی دانش و بصیرت اور سنجیدگی سے مکمل طور پر عاری ہے۔اس لیے ملک اس وقت سنگین بحرانوں میں پھنس گیا ہے۔ملک کے وزیر اعظم نے عالمی وباء کو جس پر غیر سنجیدگی سے لیا وہ دنیا بھر میں جگ ہنسائی کا باعث بنا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پارٹی کے صوبائی ترجمان علی احمد لانگو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ۔نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر نے کہا کہ ریاستوں میں آئین مقدم ہوتا ہے۔اور آئین ہی اختیارات کو متعین کرتا ہے۔لیکن ہمارے ملک میں بھی آئین نے اختیارات تو متعین کیے لیکن یہاں غیر سیاسی نظام کو فروغ دینے کی پالیسی نے آئین و قانون کی حکمرانی کو روندھا ڈالا ہے۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا تسلسل ہی ملک کی تعمیر و ترقی اور عوام کی خوشحالی کی نوید ہوسکتی ہے۔اس لیے ملک کے تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کو جمہوری عمل کی جدوجہد میں جمہوری قوتوں کا ساتھ ہم پلہ ہونا چاہیے

اپنا تبصرہ بھیجیں