کملا ہیرس کو مزید تین ریاستوں میں ٹرمپ پر برتری، اسرائیل کو امداد روکنے کا مطالبہ کردیا

واشنگٹن(آئی این پی ) ڈیموکریٹک امیدوار کملاہیرس کو امریکی صدارتی انتخاب سے متعلق سروے پولز میں ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف تین ریاستوں مشی گن، پنسلوانیا اور وسکونسن میں واضح برتری حاصل ہوگئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کملا ہیرس کو ڈونلڈ ٹرمپ پر تین اہم ریاستوں پر برتری حاصل ہوگئی ہے اور بظاہر سابق صدر کو گزشتہ ایک برس سے حاصل برتری ختم ہوگئی ہے۔ نیویارک ٹائمز اور سینا کالج کے پولز میں ووٹرز نے کملا ہیرس کے حق میں اپنی رائے دی اور ٹرمپ پر ان کے مقابلے میں کم اعتماد کا اظہار کیا۔نائب امریکی صدر اور ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔ غیرملکی میڈیاکے مطابق غزہ کے التابعین اسکول پر اسرائیلی حملے سے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کملا ہیرس نے کہاکہ غزہ میں ایک بار پھر کافی سارے شہریوں کی جانیں گئی ہیں۔ امریکا کی نائب صدر نے کہاکہ اسرائیل کو حماس کے پیچھے جانے کا حق ہے۔ کملا ہیرس نے کہاکہ میں پہلے بھی بارہا کہہ چکی ہوں کہ شہریوں کی ہلاکتوں سے گریز کرنا اہم ذمہ داری ہے۔نائب امریکی صدر نے کہاکہ ہمیں یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی معاہدے کی ضرورت ہے۔ کملا ہیرس نے کہاکہ یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی معاہدہ اب ہوجانا چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں