گوادر، بجلی اور پانی بحران کیخلاف پشکان کے عوام سڑکوں پر نکل آئے

گوادر (یو این اے) بجلی اور پانی بحران کے خلاف پشکان کی عوام سڑکوں پر نکل پڑی ، روڈ بند سارے کے سارے عوام روڈ پر نکل آئے تفصیلات کے مطابق پشکان کے مکینوں نے بتایا کہ پیشکان تین مہنے سے کربلا کا میدان پیش کررہا پشکان کو ہر حوالے سے نظر انداز کیا جارہا ہے پشکان میں بجلی نہیں کوئی بات نہیں ایک چھوٹی بارش کے سبب کہیں کہیں ہفتوں تک پشکان کا راستہ بند رہتا ہے کوئی لیکن اب پشکان کے لوگوں کا پانی بھی بند کرنا کہاں کا ظلم ہے شاید پشکان کے لوگوں کو سزا دیا جارہا ہے انھوں نے اس بار مولانا ہدایت الرحمان کو وٹ دیا ہے اور پشکان یوسی چیرمین جمیل آدم اورشکیل مولابخش اور نہ ہی پشکان کے حق دو کے لیڈروں کو پشکان کے غریب لوگوں کا خیال ہے لہذا ہم اہلیان پشکان ضلع انتظامیہ سے اور ایم پی اے گوادر سے اپیل کرتے ہیں پانی کے سخت بحران کا فوری نوٹس لیا جائے۔ سوڈ ڈیم پانی سے لبریز ہے. لیکن پشکان کے غریب لوگ پیاسے ہیں۔ پانی کے جاری سخت بحران کے سبب عوام الناس پریشان ہیں اور آج پشکان کے لوگوں نے ہر طرح کی ٹریفک کے لیے روڈ بند کر دی ہے ۔ایم پی اے گوادر جی ڈی اے اور محکمہ پی ایچ ای. ضلعی انتظامیہ پشکان کی پانی کے سخت بحران کے خاتمہ کے لئے فوری ایکشن لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں