ا ٹھارویں ترمیم کو کسی صورت ختم نہیں ہونے دینگے، اصغر خان اچکز ئی

لورالائی:ا ے این پی کے صوبائی صدر و پارلیمانی لیڈر ایم پی اے سردار اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ باچا خان اور رہبر تحریک خان عبد لولی خان کے افکار اور مشن کو لیکر اپنی سیاسی جدوجہد کر رہے ہیں ا نہوں نے کہا کہ ا ٹھارویں ترمیم کو کسی صورت ختم نہیں ہونے دینگے ترمیم کا مطلب صوبوں کے حقوق پر ڈاکہ تصور کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ مرحوم صدر بسم اللہ جان لونی کی پارٹی کیلئے لازوال قربانیاں کھبی فراموش نہیں کر سکتے انکی سیاسی جدوجہد اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ہمیں انکی یادیں ہمیشہ ستاتی رہینگی انہوں نے کہا کہ دنیا نے فخر افغان باچا خان اور رہبر تحریک خان عبد الولی خان کے سیاسی فلسفے اور عدم تشدد کی پالیسی کو آج تسلیم کر لیا ہے انہوں نے ہمیشہ امن برابری اتحاد قوموں کے حقوق کیلئے جمہوری طریقے پر کاربند رہتے ہوئے جدوجہد کی انہوں نے کہا کہ پشتون قوم میں سیاسی شعور بیدار کیا اور پاکستان سمیت پوری دنیا میں عدم تشددکی بات کی قوم کو جمہوری طور پر متحرک کرنے کیلئے طویل جدوجہد اور مشکلات کا سامنا کیا انہوں نے کہا کہ اے این پی نے صوبہ سرحد کو صوبہ خیبر پختون خواء بنا کر پشتون قوم کو دنیا میں قومی شناخت دی پارٹی میں تعصبات اور زئی و خیلی کی کوئی گنجائیش نہیں ہم باچا خان اور خان عبدلولی خان کے سیاسی وارث ہیں پارٹی کے قائد ولی خان نے ملک میں تہتر کے ائین کی تشکیل میں سب سے زیادہ کردار ادا کیا پارٹی کے مرکزی صدر اسفند یار ولی خان کی کوششوں سے اٹھارویں ائینی ترمیم کے زریعے تمام صوبوں کو خود مختیاری اور این ایف سی ایوارڈ کے اجراء میں بھی فعال کردار کو بھی کوئی پارٹی فراموش نہیں کر سکتی انہوں نے کہا کہ جمہوریت ائین اور پارلیمان کی بالادستی پر پختہ یقین رکھتے ہیں اور اس حوالے سے پارٹی نے ہمیشہ تاریخی کردار ادا کیا ہم ملک میں پشتونوں کو مساوی حقوق دلانے کیلئے ہر فورم پر اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے پارٹی نے ہمیشہ آمریت اورفوجی مارشلاوں کے خلاف جدوجہد کی ہے ہم افغانستان میں امن کا قیام چاہتے ہیں اور تمام مسائل بات چیت اور ڈائیلاگ کے زریعے حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں بندوق کے طاقت پر افغان مسئلہ کھبی حل نہیں کیا سکتا یہی بات سو سال پہلے فخر افغان باچا خان نے کی تھی لیکن کسی نے اس جانب توجہ نہیں دی جس کا سب سے زیادہ نقصان افغانوں کو ہوا تیس لاکھ افغان شہید جبکہ پچاس لاکھ مہاجر ہونے پر مجبور ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت میں بھی پارٹی اپنے اصولوں کے تحت شامل ہوئی ہے ہم جنوبی پختون خواء کی ترقی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ پارٹی لورالائی کے نومنتخت صدر منظور کاکڑ کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ہوں مجھے امید ہے کہ وہ مرحوم صدر بسم اللہ جان لونی کے ادھورے مشن کی تکمیل کیلئے بھر پور جدوجہد کرکے انکے اور باچاخان اور خان عبد الولی خان کے قومی مشن اور ارمانوں کی تکمیل کیلئے کسی قربانی سے بھی دریغ نہیں کرینگے انہوں نے تمام ووٹرز کو پارٹی ڈسپلن کا عملی م،ظاہرہ کرنے پر بھی انکا شکریہ ادا کیا اور سب کو پارٹی کے صوبائی قیادت کے جانب سے مبارکباد پیش کی اس موقع پر صوبائی سینئر نائب صدر عمر فاروق کاسی نائب صدر اصغرعلی ترین مرکزی نائب صدر عثمان اچکزئی مرکزی جوائنٹ سیکرٹری رشید خان ناصر مرکزی کمیٹی کے رکن گنو خان غلزئی نو منتخب صدر منظور کاکڑ جنر ل سیکرٹری شیر زمان صافی و دیگر بھی موجود تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں