فشریز ڈیپارٹمنٹ کے پیٹرولنگ افسران و اہلکاروں کا لانچ پر حملہ، ماہی گیر زخمی
وندر(یو این اے )پسنی کی حدود میں فشریز ڈیپارٹمنٹ کے پیٹرولینگ افسران و اہلکاروں کا لانچ پر حملہ لانچ کے ناخدا کا سر پھاڑ دیا ناخدا کو تشویشناک حالت میں کراچی سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے سول ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں زندگی و موت کی کشمکش مبتلا ہے، ماہی گیر ویلفیئر ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ لسبیلہ، حب بلوچستان کے جنرل سیکریٹری غلام محمد انگاریہ نے اپنے پریس ریلیز میں کہا کہ پسنی گوادر میں فشریز افسران نے قانون کو اپنی گھر کی لونڈی سمجھ رکھا ہے ماہی گیروں پر جان لیوا حملہ کرنے کی کونسا قانون ان کو اجازت دیتا ہے فشریز افسران و اہلکار پہلے بھی ایسی غیر قانونی کاروائیاں کرچکے ہیں ہم مزید اس قسم کی لاقانونیت کو برداشت نہیں کریں گے فشریز منسٹر اور دائریکٹر فشریز بلوچستان کا نام استعمال کرکے غریب ماہی گیروں کو حراساں کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر نواب جام کمال خان عالیانی اور رکن صوبائی اسمبلی PB22 نوبزادہ میر محمد زرین خان مگسی سے گزارش کرتا ہوں کہ ڈسٹرکٹ لسبیلہ ،حب کے ماہی گیروں کیساتھ روا نارواں سلوک کا نوٹس لیا جائے۔


