ڈونلڈ ٹرمپ نے کملا ہیرس کو بنیاد پرست اور پاگل قرار دے دیا

پنسلوانیا (صباح نیوز)سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کملا ہیرس کو بنیاد پرست اور پاگل قرار دے دیا۔ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرقی پنسلوانیا میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مخالف ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار کملا ہیرس کی ذاتیات پر جملے کسے۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ کملا ہیرس کو جوبائیڈن کے مقابلے میں ہرانا زیادہ آسان ہو گا۔ٹرمپ نے کملا ہیرس کو تضحیک کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کیا آپ نے کملا کو ہنستے ہوئے سنا ہے؟ یہ ایک پاگل کی ہنسی ہے۔ٹائم میگزین کے تازہ شمارے کے سرورق پر کملا کی تصویر پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ٹرمپ بولے کہ میں اس سے زیادہ اچھا لگ رہا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں