غزہ میں قتل عام کے باعث کولمبیا نے اسرائیل کو کوئلے کی فراہمی روک دی

بگوٹا(آئی این پی)اسرائیل کی جانب سے غزہ میں کیے جانے والے قتلِ عام کے باعث کولمبیا نے اسرائیل کو کوئلے کی فراہمی روک دی،غزہ میں جاری جنگ کے خلاف کولمبیا کے صدر گسٹاوو پیٹرو نے کہا کہ کولمبیا کے کوئلے کو فلسطینی بچوں کو مارنے والے بموں میں استعمال کیاگیا ہے ،اس سے قبل جون میں بھی کولمبیا نے اسرائیل کو کوئلے کی فراہمی روک دی تھی،امریکی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے گزشتہ سال کے ابتدائی 8ماہ میں کولمبیا سے 320ملین ڈالرز مالیت کا کوئلہ درآمد کیا۔
Load/Hide Comments