انڈونیشیا میں عوام نے پارلیمنٹ کی عمارت پر دھاوا بول دیا، سیکڑوں مظاہرین گرفتار

جکارتہ (مانیٹرنگ ڈیسک) انڈونیشیا میں انتخابی قوانین میں مجوزہ ترمیم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے عوام نے پارلیمنٹ کی عمارت پر دھاوا بول دیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے مختلف شہروں میں عوام نے صدر جوکو ویدودو اور ان کے پارلیمانی اتحادیوں کی جانب سے پیش کی گئی انتخابی قوانین میں مجوزہ ترامیم کے خلاف احتجاج کیا۔ انڈونیشیا میں ایک ہفتے سے انتخابی قوانین میں ترمیم کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ انڈونیشیا کے الیکشن کمیشن اور پارلیمنٹ کے باہر بھی مظاہرین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ پارلیمنٹ کے باہر جمع مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا اور 300 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں