نیپال،بھارتی یاتریوں کی بس دریا میں گرنے سے ہلاکتیں 27 تک پہنچ گئیں

کٹھمنڈو:نیپال میںبھارتی یاتریوں کی بس دریا میں گرنے سے ہلاکتیں 27 تک پہنچ گئیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق نیپال میں بھارتی یاتریوں کی بس کو پیش آئے خوفناک حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔نیپال میں بھارتی یاتریوں کی بس دریا میں گرنے سے ہلاکتیں 27 ہو گئیں۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بس میں 43 مسافر سوار تھے، تمام مسافروں کا تعلق بھارت سے ہے۔بھارتی میڈیا نے بتایا کہ فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے 16 زخمیوں کو کٹھمنڈو ہسپتال منتقل کیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں