ذلفی بخاری کے تحفظ بنیاد اسلام پر تحفظات

لاہور:گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری کے در میان ہونیوالی ملاقات میں سیاسی،حکومتی اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سمیت دیگر ایشوز پربات چیت کی گئی جبکہ گور نر چوہدری محمدسرور اور زلفی بخاری نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کوترجیجی بنیادوں پر حل کر نے کے عزم کا بھی اظہار کیا ہے۔ ملاقات کے دوارن معاون خصوصی زلفی بخاری نے پنجاب اسمبلی کے منظور کردہ تحفظ بنیاد اسلام بل پر تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ بل پر دوبارہ غورکیا جائے بل کے معاملے پرکسی قسم کی جلد بازی نہیں ہونی چاہیے بہت سے لوگوں کے اس بل کے حوالے سے تحفظات ہیں جن کو دور کیا جانا ضروری ہے۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کو تحفظ بنیاد اسلام بل پر تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت اس بل کے بارے میں کوئی بھی حتمی فیصلہ کر نے سے پہلے تمام مکتبہ فکر کے علما اکرام کو آن بورڈلے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں